مصر میں گدھے کے گوشت کی بڑھتی ہوئی فروخت کو روکنے اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے گدھوں کے شناختی کارڈز بنائے جارہے ہیں ۔
گزشتہ کچھ عرصے کے دوران مصر کے مختلف حصوں سے گدھے کے گوشت کی فروخت ہونے کی اطلاعات آئیں جس سے عوامی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی ۔اس حوالے سے عوام کو متنبہ کرنے کے لئے ٹیلے ویژن پر
آگہی مہم اور خاکے چلائے گئے۔
لیکن اب سخت ایکشن کا وقت آگیا ہے۔۔پولیس نا صرف جگہ جگہ چھاپے مار کر قصائیوں اور دکانداروں کو گرفتار کر رہی ہے بلکہ گدھوں کی گنتی کر کے انکے شناختی کارڈز جاری کئے جارہے ہیں ۔
یوں اب جس شخص کا گدھا بھی غائب نظر آیا ۔پولیس پوچھ گچھ کرسکتی ہے کہ کہیں اُسےذبح کر کے قصاب کی دکان تو نہیں پہنچا دیا گیا۔